My Store
Islam aur Khawateen (Haqa’iq aur Ghalat Fehmiyan) | Kaukab Shehzad اسلام و خواتين (حقائق اور غلط فہمياں)
Islam aur Khawateen (Haqa’iq aur Ghalat Fehmiyan) | Kaukab Shehzad اسلام و خواتين (حقائق اور غلط فہمياں)
Couldn't load pickup availability
خواتین سے متعلق مختلف موضوعات کے بارے میں اسلام کا نقطۂ نظرگذشتہ چند صدیوں سے بطور خاص زیر بحث رہا ہے۔ اگرچہ تحریک آزادی نسواں جن اصولوں پر قائم ہے، وہ اسلام سے ہم آہنگ نہیں ہیں، تاہم یہ بات تسلیم کرنی پڑے گی کہ اس تحریک کے نتیجے میں پڑھی لکھی مسلمان خواتین کے اندر ان نظریات کے بارے میں شعور پیدا ہوا ہے جو اسلام کے نام پر خواتین کے بارے میں ان کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں۔ ان مسائل کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں میں اسلام کے حوالے سے خواتین کے متعلق بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں، کیونکہ اس سلسلے میں اسلام کے نقطۂ نظر کو صحیح طور پر سمجھا ہی نہیں گیا۔ دور حاضر میں حمید الدین صاحب فراہی ، امین احسن صاحب اصلاحی اور استاذ گرامی جاوید احمد صاحب غامدی نے کوشش کی ہے کہ ان مختلف موضوعات کے بارے میں تحقیق کرکے اسلام کے نقطۂ نظر کو واضح کریں۔
Share









