Skip to product information
1 of 1

Al-Mawrid Shop

Fuqaha-e Ahnaaf aur Fahm-e Hadith | Amar Khan Nisar (فقہائے احناف اور فہم حديث)

Fuqaha-e Ahnaaf aur Fahm-e Hadith | Amar Khan Nisar (فقہائے احناف اور فہم حديث)

Regular price Rs.650.00
Regular price Sale price Rs.650.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

فقہ حنفی دور آغاز ہی سے اپنے بعض مخصوص علمی رجحانات اور اپنے منہج فکر کی بعض امتیازی خصوصیات کے حوالے سے بحث ومباحثہ اور علمی نقد وجرح کا موضوع چلی آ رہی ہے۔ ان اعتراضات میں سے رائے اور قیاس کو احادیث وآثار پر فوقیت دینے کا اعتراض سب سے اہم ہے اور اس حوالے سے حجازی مکتب فکر کے ممتاز ترجمانوں نے اہل الرائے کے منہج کے متعلق سخت الفاظ میں اپنے منفی تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

اس ضمن میں ائمہ احناف کے موقف اور استدلال کے مطالعے سے واضح ہوتا ہے کہ ان کا اختلاف نہ تو اصولی حیثیت سے احادیث وآثار کی اہمیت کو تسلیم کرنے سے ہے اور نہ کسی مخصوص روایت کی نسبت کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت مان لینے کے بعد وہ اس سے مختلف رائے قائم کرتے ہیں۔ ایسے تمام مسائل میں اصل نکتہ اختلاف درج ذیل امور میں سے کوئی ایک ہے:

۱۔ ائمہ احناف کے ہاں روایات کی تحقیق اور رَد وقبول کا اپنا ایک معیار ہے اور وہ ایسی روایات کو بنائے اجتہاد بنانے سے گریز کرتے ہیں جو ظاہری مفہوم کے لحاظ سے کتاب اللہ یا سنت مشہورہ یا شریعت کے اصول کلیہ سے ہم آہنگ نہ ہوں۔

۲۔ بیشتر مسائل میں کسی حدیث کا ایک مخصوص مفہوم مراد لے کر یہ اعتراض کر دیا گیا ہے کہ احناف کی رائے اس حدیث کے خلاف ہے، حالانکہ احناف اپنے فکر وفہم کے مطابق اسی حدیث کا اس سے مختلف مفہوم مراد لیتے ہیں جو معترضین نے بیان کیا ہے۔

۳۔ ائمہ احناف، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے فیصلوں کو جو آپ نے بعض مواقع پر پیش آمدہ صورت حال کی ضروریات کے تناظر میں فرمائے، مستقل اور بے لچک شرعی احکام کا درجہ نہیں دیتے، بلکہ ایسے معاملات میں شریعت کے اصول کلیہ کی روشنی میں اجتہاد وقیاس کے ذریعے سے شارع کا منشا متعین کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

زیر نظر کتاب میں بنیادی علمی مآخذ سے استفادہ کرتے ہوئے بہت سی اطلاقی مثالوں کی روشنی میں انھی نکات کے حوالے سے ائمہ احناف کے نقطہ نظر کی تفہیم کی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب کے مطالعہ سے واضح ہوگا کہ فہم حدیث میں احناف کے اختیار کردہ اصولوں کی علمی بنیاد اور فقہی قدر وقیمت کیا ہے اور ان کی روشنی میں احادیث پر غور کرنے سے کیا دور رس نتائج نکلتے، کون سی علمی الجھنیں سلجھتی اور کون سے عقدے وا ہوتے ہیں۔

View full details